English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ میں ترک جہاز ساز کمپنی کی جانب سے  تیار کردہ   پہلی زیرو ایمیشن ٹگ بوٹ وینکوور پہنچادی گئی

القمر

ترکیہ میں ترک جہاز ساز کمپنی کی جانب سے  تیار کردہ   کینیڈا  کے لیے تیار  کردہ   پہلی زیرو ایمیشن اور مکمل طور پر الیکٹرک ٹگ بوٹ وینکوور شہر میں پہنچا دی گئی ہے۔

استنبول میں فرم کے شپ یارڈ میں تیار کردہ  ٹگ بوٹ جسے "Haisea Wamis”  نام دیا گیا ہے  برٹش کولمبیا کے Kitimat میں "LNG کینیڈا” مائع قدرتی گیس کے برآمدی ٹرمینل پر کام کرے گا۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین علی گیورن نے کہا کہ وہ اس سال ، دو الیکٹرک اور دو ہائبرڈ ڈیزل انجنوں والی   مزید چار ٹگ بوٹس فراہم کریں گے۔

گیورن نے کہا ہے کہ  انہوں نے "KOTUG کینیڈا” کے ساتھ ، دنیا کے دو پہلے میتھانول ایندھن سے چلنے والے اسکارٹ ٹگس  بوٹس  کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

گیورن  نے کہا کہ ٹگ بوٹس ان ٹینکروں کی خدمت کریں گی جو ٹرانس ماؤنٹین آئل پائپ لائن کی صلاحیت میں اضافے کا منصوبہ مکمل ہونے پر خام تیل کی برآمدی بندرگاہ پر خدمات فراہم کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے