ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی وزیراعظم خلیجی ممالک کے دورے پر،اقتصادی تعلقات کے فروغ کا امکان

جاپانی وزیر اعظم کیشیدا فومیو  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دوروں پر روانہ ہو رہےہیں۔

ٹوکیو سے رخصت ہوتے وقت اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیشیدا نے بتایا کہ یہ تینوں ملک توانائی کے لحاظ سے جاپان کےلیے کافی اہم ہیں،کاربن سے پاک منصوبوں کے  ذریعے صاف ستھرے ماحول تک رسائی کے لیے جاپان اس حوالے سے ٹیکنولوجک سرمای کاری کو فروغ دے گا۔

کیشیدا نے بتایا کہ ان تینوں ملکوں کے دورے میں  جاپان کاربن سے پاک ٹیکنولوجی پر مبنی منصوبوں کو بھی  متعارف کروائے گا۔

 اس سے قبل  سابق وزیراعظم آبے شینزو نے 2020 میں  سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کا دورہ کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں