ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد زخمی

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا  ہے۔ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی اہلکار تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔

 

تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں