English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی روکنا ہوگی :امریکہ وجنوبی کوریا

القمر

امریکہ اور جنوبی کوریائی حکام نے سیئول میں  شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے جواب میں مشترکہ لاَئحہ عمل  کے لیے جوہری یک جہتی گروپ کے تحت ملاقات کی ہے۔

 گروپ کا افتتاحی اجلاس  وائٹ ہاوس کے ہند پیسیفک رابطہ افسر کرٹ کیمبل اور جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مشیر برائے قومی سلامتی کم تائی کی زیر صدارت ہوا۔

 جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول نے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں  کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کا جواب  دینا ہوگا، امریکی صدر بائیڈن نے  اپریل میں  شمالی کوریا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری  حملہ اگر کیا گیا تو شمالی کوریا میں اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔

 جنوبی کوریائی صدر نے حکام سے کہا کہ  ہمیں اس اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے،اس گروپ کی اہمیت واضح ہے جو کہ  طرفین کو شمالی کوریا سے در پیش خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گی ۔

دریں اثنا، یان ہاپ خبر ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے امریکی امور خارجہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ڈپلومیسی ہماری  طرز عمل رہے گا اور ہم بلا مشروط حالالت میں مکالمت کا خیر مقدم کریں گے۔

امریکی مزیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا سے جوہری پروگرام سے متعلق بلا مشروط مذاکرات کےلیے تیار ہے جس کے جواب میں شمالی کوریائی لیڈر کم جون ان کی ہمشیرہ کم یو جونگ نے اس تجویز کو  دھوکہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے