روس نے جنگلاتی آگ بجھانے کے لئے ترکیہ کو 2 عدد Be-200 ایمفیبی طیارے بھیجے ہیں۔
روس وزارت ہنگامی حالات نے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کی ہدایات اور ترک فریق کی طلب پر، روسٹوو۔نا۔ ڈونو شہر کے پلاٹوف ہوائی اڈّے سے، وزارت ہنگامی حالات کے 2 ایمفیبی فائر فائٹنگ طیارے ترکیہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق طیارے ترکیہ کے ضلع مُولا اور ازمیر میں فرائض سرانجام دیں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ "روس وزارتِ ہنگامی حالات کا فلائٹ گروپ مشکل حالات میں کام کے لئے تیار ہے۔ Be-200 ماڈل فائر فائٹنگ طیارے انفرا ریڈ تھرمل کیمروں سے لیس ہیں جو آگ کی نشاندہی کرنے اور زمینی صورتحال کو تصویری شکل میں دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
