سعودی عرب کے محکمہ امورِ حرمین نے ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی پرانے غلافِ کعبہ کو نئے سے تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق غلاف کی تبدیلی کا کام محکمہ امورِ حرمین اور محکمہ امامِ کعبہ کی ٹیم نے کیا ہے۔
کُل 45 عدد حصوں پر مشتمل غلاف 850 کلو گرام خالص ریشم کے کپڑے سے بنایا گیا ہے ۔ غلاف پر نقاشی اور خطاطی کے لئے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کو مرّوج شکل میں ہر ہجری سال کے پہلے دن یعنی یکم محّرم کو بھرپور دینی جوش و جذبے کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو مکّہ میں شاہ عبدالعزیز کعبہ مشّرفہ غلاف کمپلیکس میں 200 ماہرین کی طرف سے نہایت احتیاط اور نفاست کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔
