English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شامی قومی فوج نے 5 ہزار نئے اہلکار بھرتی کر لیے

القمر

 شام کی قومی فوج نے اپنی صفوں میں پانچ ہزار نئے اہلکار بھرتی کیے ہیں۔

قومی فوج کے تئیں حمزہ اور سلیمان شاہ  بریگیڈ نے شاخ زیتون آپریشن کے حامل علاقے میں  واقع شیخ حدید قصبے میں  چھ ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے پانچ ہزار افراد کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔

اس نئے اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پیڈ بھی ہوئی  جبکہ تقریب میں  ایک سو طیارہ شکن گاڑیاں،مشین گنیں،سو عدد بکتر بند گاڑیاں ، اسی عدد بکتر بندپک اپس اور تین سو بکتر بند  متحارب گاڑیوں سمیت مشین گنوں سے لیس تین سو موٹر سائیکلیں بھی اس پریڈ  سے گزاری گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ نئے اہلکار شمالی شام  کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں متعین ہونگے،

 شام کی قومی فوج  شمالی علاقوں میں ترک مسلح افواج کے فرات ڈھال ،شاخ زیتون اور چشمہ امن نامی آپریشنز کے تحت دہشت گردی سےپاک علاقوں کا کنٹرول سنبھال رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے