ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی خاتون کوہ پیما نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔

نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ‘ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)سر کرلیں، وہ  یہ کارنامہ  سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا۔

براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔

نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے، وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر  کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں