صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ارجان کا نیا ہوائی اڈہ خطے میں ایک مثال بنے گا۔
صدر ایردوان نے خلیجی ممالک کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مقام لیفکوشا (نکوسیا) میں ارجان ہواءی اڈے کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر یہ بات کہی ۔
ایردوان نے کہا کہ ارجان ہوائی اڈہ تین فروری سن 1975 کو پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا ،نئی عمارت اس کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ وسیع ہے جو کہ ایک کروڑ مسافروں کو خدمات دے گی،یہ ہوائی اڈہ اس وقت جزیرے کے دیگر ہوائی اڈوں کے مقابلے میں زیادہ استعداد کا حامل بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ترکیہ کے علاوہ دیگر ممالک کی پروازیں بھی یہاں اتریں گی ،یہ ہوائی اڈہ اس وقت خطے میں ایک مثال بن گیا ہے، میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شمالی قبرص کے خلاف غیر قانونی سیاسی پابندیوں کو ختم کرتےہوئے جزیرہ قبرص میں دو قومی نظریات پر استوار ریاستوں کے قیام کی کوششوں اورعوام کی فلاح و بہبود میں تعاون کرے۔