English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم نے سب سے بڑا روسی جاسوس نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا ہے: پولش وزیر دفاع

القمر

 پولینڈ میں روسی خفیہ عسکری ایجنسی  کےلیے کام کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑٰا  گیا ہے۔

 پولش وزیر دفاع ماریس بلا سزاک  نے سرکاری ریڈیو  سے گفتگو کے دوران  بتایا کہ  پولینڈ میں موجود روسی جاسوس نیٹ ورک کو پولش امور داخلہ کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔

 بلاسزاک نے بتایا کہ  اس نیٹ ورک کے قیام کا مقصد پولینڈ کو عدم استحکام کا شکار بناتے ہوئے سابقہ روسی سلطنت کی پیش رفت کو ممکن  بنانا تھا جو کہ ایک خطرناک کاروائی تھی۔

 بلاسزاک نے  پولینڈ کے خلاف کسی قسم کے خطرے کے امکان پر کہا کہ  ہماری حفاظتی ایجنسیاں روسی اشتعال انگیزی کے خلاف مصروف ہیں، ویگنر گروپ کی بیلاروس میں موجودگی بھی ہمارے لیے خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہماری قومی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع نے تمام  ممکنہ خطرات پر غور شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے