English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، یوکرینی پانیوں میں سول بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکہ

القمر

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے یومیہ  آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

کربی نے خبردار کیا  کہ روس نے یوکرین کی بندرگاہوں پر حملہ کرتے ہوئے  زرعی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا  ہے اور  ماسکو اپنے حملوں کو وسعت دیتے ہوئے  بحیرہ اسود میں  سول جہازو ں کو بھی اس دائرے میں شامل کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ہمارے پاس موجود معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ روس یوکرین کی بندرگاہوں کے داخلی راستوں پر اضافی بحری بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ روس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سمندری بارودی سرنگ کا تعین  کرتے ہوئے  اسے دھماکے سے اڑاتے ہوئے  دکھایا گیا ہے، اور اس نے دعوی کیا ہے کہ یہ سرنگ یوکرین نے بچھائی تھی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بحیرہ اسود میں سول بحری جہازوں پر کسی بھی حملے کو قانونی حیثیت دینے اور پھر یوکرین کے آپریشن کا حصہ قرار دینے کی ایک کوشش ہے۔”

جان کربی نے دوسری جانب روس سے اناج راہداری معاہدے کو واپسی کی ایک بار پھر اپیل بھی کی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے