ریت کے طوفان نے میکسیکو کی ریاست سونورا کو اپنے زیر تسلط لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طوفان کے باعث علاقے میں بجلی کی سروس 80 فیصد تک متاثر ہوئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔
ریاست کے 3 شہروں سے ٹکرانے والے طوفان کے باعث کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ گرے ہوئے درختوں نے سڑکیں بلاک کر دیں اور آمدورفت روک دی۔
سونورا ریاست کے گورنر الفونزو دورازو نے تباہی کے بعد ایک بیان میں کہا کہ طوفان کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز اور شہری دفاع کی ٹیمیں علاقے میں ہونے والے نقصانات کی مرمت کے لیے کام کر رہی ہیں۔
گورنر دورازو نے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک ضروری نہ ہو، پرسکون رہیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔