English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیمرون میں 4 منزلہ عمارت کے مسمار ہونے کے نتیجے میں 16 افراد جان بحق

القمر

کیمرون کے اقتصادی دارالحکومت دوالا میں گزشتہ روز مسمار  ہونے  والی 4 منزلہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

لیٹورل ڈسٹرکٹ  کے گورنر ڈیوڈون ایواہا ڈیبوا نے اطلاع دی کہ منہدم ہونے والی عمارت میں مرنے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 16 ہو گئی ہے اور 40 افراد زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمارت کے ملبے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، ڈیبوا نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

ڈوالا کے 5 ویں ضلع میں Ndogbong میں واقع 4 منزلہ عمارت ساتھ والے بنگلے کے اوپر  گر گئی، جس سے بہت سے لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے