English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹویٹر کا لوگو جلد ہی تبدیل کر دیا جائے گا:ایلون مسک

القمر

ایلون مسک نے ٹویٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ  ہم جلد ہی ٹویٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کَہہ دیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ارب پتی مالک نے  گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر آج رات ایکس کا اچھا لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں اس نئے لوگو کے ساتھ لائیو ہو جائیں گے ۔

مسک نے چمکتے ہوئے ایکس کی تصویر پوسٹ کی لیکن مزید تفصیل نہیں دی۔ کمپنی نے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ایلون مسک گزشتہ سال اکتوبر میں ٹویٹرکمپنی کو خریدنے کے بعد سے ہنگامہ خیز تبدیلیاں کررہے ہیں۔

ان کے تحت ٹویٹر نے اپنے کاروباری نام کو ایکس کارپوریشن میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ تبدیلی ارب پتی مالک کی چین کی وی چیٹ کی طرح "سپر ایپ” بنانے کے ویژن کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹویٹر کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نیلے رنگ کے پرندے کی عکاسی کرنے والا لوگو ہمارا سب سے زیادہ پہچانا جانے والا اثاثہ ہے اور اسی وجہ سے ہم اس کا تحفظ کرتے ہیں۔

 یاد رہے کہ اپریل میں اس پرندے کی جگہ عارضی طور پر ڈوگ کوائن کے شیباانو کتے نے لے لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے