ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی: زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے جوار میں بارودی سرنگیں ملی ہیں

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی IAEA کے سربراہ ‘رافائل ماریانو گروسی’ نے کہا ہے کہ یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے جوار میں "اینٹی۔ پرسنل  برّی بارودی سرنگیں” ملی ہیں۔

‘آئی اے ای اے ‘کے جاری کردہ تحریری بیان میں گروسی کی آراء کو جگہ دی گئی ہے۔

گروسی نے کہا ہے کہ جوہری پاور پلانٹ میں موجود ایجنسی کے ماہرین  نے 23 جولائی کو کنٹرول واک کے دوران تنصیب کی اندرونی دیوار اور بیرونی دیوار کے درمیانی بفر زون میں اینٹی۔پرسنل بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی ہے۔

گروسی کے مطابق بارودی سرنگیں تنصیب کے ملازمین کی پہنچ کے علاقے سے دُور ہیں اور پھٹنے کی صورت میں جوہری سکیورٹی اور سلامتی سسٹموں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "فیلڈ میں اس نوعیت  کے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی ‘آئی اے ای اے’  کے سکیورٹی معیاروں  اور جوہری سلامتی گائیڈ بُک کے منافی  ہے اور تنصیب کے ملازمین  پر اضافی نفسیاتی دباو  کا سبب بنے گی”۔

واضح رہے کہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ 4 مارچ 2022 سے روسی فوج کے زیرِ کنٹرول  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں