ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانےکی اجازت مل گئی

ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کرلیا، منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانےکی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیزکی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی جبکہ برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔

پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانے ہوتے تھے۔

سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔

کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ ڈالر کیش کی صورت میں بحرین،سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سکیورٹیز کمپنیز درآمد ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں