چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ” چین کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی ‘پولیٹ بیورو’ کے رکن، امورِ خارجہ مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر اور وزیر خارجہ وانگ یی 26 جولائی 2023 کو ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خاقان فیدان کے وانگ یی کے ساتھ مذاکرات میں چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے جامع جائزے کے علاوہ حالیہ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال متوقع ہے”۔
