ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری نئی ٹیکنالوجی مصنوعات ایک نئے عصر کے دروازے کھول دیں گی: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایسی نئی مصنوعات کے ساتھ دنیا کے سامنے آئیں  گے کہ جو ایک نئے عصر کے دروازے کھولیں گی اور اپنے سیکٹر کو رُخ عطا کریں گی۔

صدر ایردوان نے استنبول میں منعقدہ  سولہویں بین الاقوامی دفاعی میلے "آئی ڈی ای ایف۔23” کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ” اس وقت تک صنعت کے شعبے میں ہم نے جو مسافت طے کی ہے وہ ہمارا حوالہ بھی ہے، ہمارا ذریعہ الہام بھی اور ہماری صلاحیت و قابلیت کا ہرکارہ بھی۔ ہم دفاعی صنعت کے جاری منصوبوں کو تیز کریں گے اور سیکٹر کی ضروریات کی نشاندہی کر کے ان کا حل پیش کریں گے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 2002 میں دفاعی صنعت میں ہماری فرموں کی تعداد محض 57 تھی لیکن آج یہ تعداد 2 ہزار 500 تک پہنچ چکی ہے۔ ہم دفاعی صنعت میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا دوست  اور برادر ممالک کے ساتھ تبادلہ کرتے رہیں گے۔ سلامتی جیسے کلیدی مسئلے کو ممالک کے درمیان ایک دھمکی اور ایک دباو کی شکل میں استعمال کیا جانا درست حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اگلے اہداف برآمدات میں اضافہ اور دفاعی صنعت  ایکو سسٹم کی مضبوطی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں