سعودی عرب نے سویڈن سے مسلمانوں کو اشتعال دلانے والی تحریکوں کے خلاف "فوری کارروائی” کا مطالبہ کیا ہے ۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
فرحان نے بلسڑوم سے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والی تمام تر کاروائیوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
بلسٹروم کے ساتھ اپنی ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نےالہی مقدس کتابوں پر حملوں اور مسلمانوں کو اکسانے کے لیے انتہا پسندانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
فرحان نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے نے نفرت کو ہوا دی ہے اور ان حملوں نے لوگوں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
وزیر بلسٹروم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن، قرآن پاک کو شہید کرنے کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے اس بات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں کچھ لوگوں نے آئین کےآزادی اظہار کی شق کا سر عام غلط استعمال کیا ہے۔
بلسٹروم نے زور دے کر کہا کہ سویڈن، مذاہب اور مقدس کتابوں کے برخلاف ہر طرح کی نازیبا کارروائی کا سد باب کرنے کی کوشش میں ہے۔
