ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استنبول میں "بیوک چیک میجے فنون و ثقافت میلے" کا افتتاح تقسیم اسکوائر میں ہوا

استنبول میں امسال 24ویں بار منعقد ہونے والے "بیوک چیک میجے فنون و ثقافت میلے” کا افتتاح تقسیم اسکوائر میں ہوا۔

100 ممالک کے ثقافت اور فن کے سفیر جو  میلے  کے لیے شہر آئے تھے نے اپنے اپنے ملک کے جھنڈوں اور روایتی کپڑوں کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شرکت کی  اور لوک رقص  کامظاہرہ کیا ۔

رواں سال 100 ممالک کے 1580 فنکاروں نے ترک جمہوریہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر میلے میں شرکت کی، جہاں محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغامات دیے گئے ہیں۔ یہ میلہ، جس میں ورکشاپس، نمائشیں، مقابلوں، محافل موسیقی، شوز اور بہت سے ثقافتی و  فنونی تقریبات کا انعقاد ہو گا 5 اگست تک جاری رہے گا۔

"بین الاقوامی استنبول بیوک چیک میجے میلہ ثقافت و فنون”  عالمی میلوں کی یونین کی جانب سے اوپر  تلے  8 ویں بار”بہترین ثقافتی و فنونی میلے” کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں