English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویزکھول دیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد اس کے اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔ اسپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح کو کنٹرول کرنا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، دریائے کورنگ کے کنارے پولیس ریزرو اور ایل ای اے بھی تعینات کیے جائیں گے، راولپنڈی کی انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے