ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیگزینڈر زیویریف نے ہیمبرگ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہیمبرگ:جرمنی کے معروف ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویریف نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

26سالہ جرمن ٹینس سٹار نے ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے ٹینس کھلاڑی لاسلو ڈیجیرے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا،ایونٹ کے مینزسنگلز مقابلوں کے فائنل میں زیویریف نے حریف کھلاڑی لاسلو ڈیجیرے کو 5-7اور 3-6سے شکست دی۔

کامیابی کے بعد زیویریف کا کہنا تھا کہ یہ تقریبا ایک بار پھر پہلے ٹائٹل کی طرح ہے، میں بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ناقابل یقین تھا اور میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ 26سالہ ٹینس سٹار 1993میں مائیکل سٹیچ کے بعد ہیمبرگ کلے پر جیتنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں