ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن اور ڈنمارک کو قرآن کی بے حرمتی کے نقصانات کا اندازہ ہو رہا ہے:ترک وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ خاقان فیدان نے  قرآن کی بے حرمتی سے متعلق کہا ہے کہ ڈنمارک اور سویڈن کو ان شرپسندیوں کا نقصان نظر آ رہا ہے۔

 وزیر خارجہ نے انقرہ میں آذری ہم منصب جیہون بائراموف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران قرآن کی بے حرمتی کے حوالے سے بتایا کہ وہ  اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترک خارجہ پالیسی کی بدولت اس مسئلے کے حل کی تلاش ممکن نظر آ رہی ہے لیکن یہاں اہم بات اسلامی تعاون تظیم کے مشترکہ امور جاری  رہنا ہے،آج ایک اجلاس ہوگا میں بھی اس میں شریک ہوں گا،امید ہے کہ طرفین اس شر پسندی کے خلاف متفقہ طرز عمل اپنائیں گے، سویڈن اور ڈنمارک دونوں کو اس شر پسندی کے نقصان کا اندازہ ہو چکا ہے۔

آذری وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کرنا قابل مذمت فعل ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں