English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا

کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سے گزرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا،سندھ کی عوام آنے والی نئی بسز سے جلد مستفید ہو سکیں گی۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کامقصد شہریوں کو آسان اور آرام دہ سفری سہولیات دینا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئے روٹ سے ٹریفک کا دبا کم ہوگا، ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے