English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنگری میں سویڈن کی نیٹو رکنیت پر رائے دہی ملتوی

القمر

ہنگری میں اپوزیشن کی جانب سے سویڈن کی نیٹو  میں شرکت کی منظوری کے لیے شروع کردہ خصوصی پارلیمانی اجلاس میں کورم پورا نہ ہو سکنے کی وجہ سے رائے دہی نہیں ہو سکی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن پارٹی کے ممبران اسمبلی کی جانب سے سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری کے لیے منعقدہ  ہنگامی  پارلیمانی اجلاس  کے خلاف احتجاجی  طور پر  حکمران جماعت کے اراکین  نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری پر رائے دہی  پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکمران جماعت کے ارکان کے اجلاس میں نہ آنے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔

ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارتو نے 11 جولائی کو کہا تھا کہ سویڈن کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی منظوری فی الحال "صرف ایک تکنیکی معاملہ” ہے۔

ہنگری نے 28 جون کو اعلان کیا تھا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے توثیق کا اجلاس موسم خزاں تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فن لینڈ 4 اپریل کو نیٹو کا 31 واں رکن بنا  تھاجب کہ ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری نہیں دی ۔

ہنگری کے وزیر سیجارتو نے 5 جولائی کو اپنے بیان میں کہا  تھا کہ وہ انقرہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اس بات پر زور دیا کہ اگر اتحاد میں سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کے مؤقف میں  تبدیلی آتی  ہے تو ہنگری کسی بھی ملک کو نیٹو میں شمولیت سے نہیں روکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے