ترک ایتھلیٹز نے رومانیہ میں منعقدہ 23 سال سے کم عمر یورپی ویٹ لفٹرز مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تین تین تمغے حاصل کیے ہیں۔
بخارسٹ میں منعقدہ چیمپیئن شپ میں 23 سال سے کم عمر خواتین کے 76 کلو گرام کے مقابلے میں دل آرا نارین نے 126اور 97 یعنی مجموعی طور پر 223 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کے تین تمغے حاصل کیے ۔
دوسری جانب 71 کلو گرام کی خواتین کی کیٹیگری میں نور آئے گنگور نے 118 اور 102 یعنی مجموعی طور پر 220 کلو گرام اٹھا کر چاندی کے تین تمغے جیتے۔
یہ مقابلے تین اگست تک جاری رہیں گے۔
