English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے مزید اراکین کی رکنیت معطل کردی، عثمان بزدار اور خسرو بختیار کے نام شامل

لاہور: تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے جنوبی پنجاب کے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کو پارٹی سے نکالا گیا ہے کہ ان میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری، سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کے نام شامل ہیں۔

میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی، سلمان خان گدوکا، اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

 تمام ارکان کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی، انہیں پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے