ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن  عہدے سے  فارغ

غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن  عہدے سے  فارغ

اسلام آباد:حکومت نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا، سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے۔

سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ سیکرٹری سکندر جلال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت نے بھنگ کے ذریعے ادویات بنانے کی پالیسی تیار کی تھی، سیکرٹری اور ان کے عملے نے کابینہ بریفنگ میں پالیسی کے معاشی فوائد اور دیگر پہلوئوں  پر مناسب بریفنگ تیارنہیں کی تھی جس پر ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں