English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں یکدم 20روپے تک اضافہ ظلم ہے، پیاف

reduced

لاہور:قائم مقام چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نصراللہ مغل نے وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی مسائل سے دوچار عوام پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میںیکمشت 20 روپے بڑھانا ظلم اورسراسر ظلم ہے۔

 پیاف کے رہنما نے کہاکہ   وفاقی حکومت نے جاتے جاتے آئی ایم ایف کی ایماء پر عوام پر پٹرول بم دے مارا ہے، قیمتوں میں راتوں رات اضافہ سے ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے90 پیسے اور پٹرول کی نئی قیمت272 روپی 95 پیسے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  دوسری طرف پٹرول بم کے بعد بجلی و گیس کے ٹیرف میں پہلے ہی بے تحاشا اضافہ کیا جا چکا ہے جس سے رواں ماہ یوٹیلیٹی بلز بھی30% زیادہ آئیں گے جو کہ صنعت و تجارت سے وابستہ ٹریڈرز اور عام لوگوں پر بہت بڑا ظلم ہوگا۔پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے تاجر و صنعتکار کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے