English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد: ہائی کورٹ  نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ، ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیر زادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

  جسٹس طارق محمود جہانگیری نے  استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں ترمیم کردی ہے ، اس پر وکیل نے کہا جی ترمیم بھی کردی اضافی دستاویزات بھی لگا دیں ہیں ۔

بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ نے کہا کہ آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوس ناک ہے، لگتا ہے ہماری ضمانتیں بھی آپ کے پاس آئیں گی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہماری بھی نا آجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے