English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

1 ملین 149 ہزار سے زیادہ افراد سال کے آغاز سے اب تک پامک قلعے  کی سیر کرچکے ہیں

القمر

سال کے آغاز سے اب تک 1 ملین 149 ہزار سے زیادہ افرادپامک قلعے  کی سیر کرچکے ہیں۔

پامک قلعے    کھنڈرات، جو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، پوری دنیا سے آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا  ہے، جو اپنے زائرین کو اپنی سفید ٹریورٹائنز، ہیراپولس قدیم شہر کلیوپیٹرا پول کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دینیزلی ٹورسٹک ہوٹل اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (ڈینٹروڈ) کے صدر غازی مرات شَن  نے اس بات پر زور دیا کہ سال کے 7 مہینوں میں 1 ملین 149 ہزار 765 ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پامک قلعے   کا دورہ کیا اور سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 23 فیصد کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا  کہ ماہ  جولائی میں 338 ہزار 609 سیاح  علقے کی سیر کو آئے ہیں جبکہ ماہ  اگست میں یہ 400 ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع رکھتے ہیں، شَن  نے کہا کہ وہ 2019 میں 2 ملین 521 ہزار کے سالانہ وزیٹر ریکارڈ تک پہنچنے کی امید کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے