اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نےبجلی اور پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے پر اپنی ہی حکومت سے خودکشی کا قانونی طریقہ بتانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کااسپیکر را جہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ دوران اجلاس شگفتہ جمانی نے کہاکہ قانون سازی تو بہت اچھی کی ہے مگر بات قانون پر عمل کی ہے قانون پر صفر فیصد بھی عمل نہیں ہورہاہے قانون پر عمل درآمد کیا جائے۔
دوران اجلاس وزیر مملکت شہادت ایوان نے کہا کہ خودکشی ایک بیماری ہے، خودکشی کرنے والے کا ایمان رہتا ہے نہ ہی وہ عوام میں رہتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن شیخ فیاض الدین نے کہاکہ50روپے فی یونٹ بجلی اور 20روپے پیٹرول مہنگاکردیا ہے اب عوام خودکشی نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے اور غیر قانونی ہجرت کریں گے، حکومت خود کشی کرنے کا قانونی طریقہ بتائے۔
ایم کیو ایم ابو بکر نے کہاکہ کہنے کو تو شراب بھی حرام ہے لوگ پی رہے ہیں غربت میں لوگ مجبورا خودکشی کرتے ہیں۔ غربت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوگا مزدوروں کو بھی 32ہزار ماہانہ تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔ مگر 32ہزار میں بھی گھر نہیں چلتا ہے۔

