ایران کے کرمان شہر میں غیر قانونی ایندھن کے رساو کے باعث دھماکہ ہوا جس میں متعدد مکان اور گاڑیاں جل گئیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق کرمان شہر کے علاے گول دشت میں صبح غیر قانونی ایندھن سے بھرے ٹینکر سے رساو کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے کی شدت سے بیس سے زائد مکان اور پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا البتہ کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔
