English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی

لاہور: انڈر 16 پریکٹس میچ کے دوسرے روز فیلڈر کے شاندار کیچ لینے پر ساتھی کھلاڑی شاباش دینے کے لیے آرہے ہیں
لاہور: انڈر 16 پریکٹس میچ کے دوسرے روز فیلڈر کے شاندار کیچ لینے پر ساتھی کھلاڑی شاباش دینے کے لیے آرہے ہیں

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی، نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر سے ملاقات کی، فوڈ سپلیمنٹ قانون، ٹیسٹنگ صلاحیت پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلاڑیوں کے زیر استعمال فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹ کرے گی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی، جاری اور مستقبل منصوبوں پر نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو بریفنگ بھی دی۔

 وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سپلیمنٹ ٹیسٹنگ کے ساتھ نوجوان کھلاڑویوں کی آگاہی کے لیے فوڈ اتھارٹی مدد لیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے تمام اتھلیٹس کی نیوٹریشن پروفائلنگ اور کونسلنگ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے