ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کم عمر بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان سے جرائم کی شرح میں اضافہ

امریکی ریاست یوٹاہ میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

را ئے ونڈ:کم عمر بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان سے جرائم کی شرح بڑھنے لگی ۔بھارتی ثقافتی یلغار کی وجہ سے سماجی و معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ کئے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں نوجوان طبقہ کے پاس موبائل فون کی موجودگی سے جرائم کی شدت میں تیزی آئی ہے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے دئیے گئے گھنٹوں کے پیکیج سے جہاں طلباء کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے وہاں طلباء کی منفی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 سروے میں لوگوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال نوجوانوں کو اعصابی امراض میں مبتلا کررہا ہے ماہرامراض اطفال ڈاکٹر عادل ممتاز کا کہنا ہے کہ دس سال سے کم عمر کے بچوں کو موبائل فون کے ساتھ کھیلنے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے موبائل فون کی خطرناک شعاعیں معصوم بچوں کے دماغی ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس سے معصوم بچہ جوانی سے قبل ہی جملہ امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں