English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم 5 سال کے اندر اندر مصر کے ساتھ تجارتی حجم کو 15 بلین ڈالر تک لانا چاپتے ہیں

القمر

ترکیہ کے وزیرِ تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ ہم مصر کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 سال کے اندر اندر 15 بلین ڈالر تک لانا چاہتے ہیں۔

بولات نے وزارت تجارت میں مصر کے وزیرِ تجارت و صنعت احمد سامیر صالح اور ان کے ہمراہ مصر کی کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مہمان وزیر صالح کے ساتھ ہم نے دونوں مملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی اقتصادی تعلقات کے لئے ایک نئے روڈ میپ کا تعین کیا ہے۔

بولات نے کہا ہے کہ ” ہم نے مصر کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم کو آئندہ 5 سالوں کے دوران 15 بلین ڈالر تک لانے، آزاد تجارتی سمجھوتے کے لئے مشترکہ کمیٹی اجلاس کرنے، سرمایہ کاری اور ٹھیکہ داری خدمات میں تعاون کو فروغ دینے اور مقامی کرنسی میں تجارتی امکانات  کی تلاش  کے فیصلے کئے ہیں۔ ہم مستقبل قریب میں  اور اعلیٰ سطحی تجارتی مشاورتی میکانزم کے دائرہ کار میں قاہرہ میں اجلاس کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس متوقع اجلاس کا مقصد حالیہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں  پر نگاہ رکھنا ہے”۔

ترکیہ وزارت تجارتی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں، دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کے پہلو پر سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے، مضبوط تعاون  پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے "وزرائے تجارت کے درمیان حالیہ دورے گذشتہ 10 سالوں میں پہلے دو طرفہ دورے ہونے کی وجہ سے اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ پیش رفت آئندہ مراحل میں دونوں ملکوں کے درمیان فروغ پانے والے تجارتی و اقتصادی تعلقات  کے لئے ایک اہم بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے