English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھانا: ایڈز کے مریضوں میں مستقل اضافہ، اموات کی تعداد 9 ہزار 354 ہو گئی

القمر

مغربی افریقہ کے ملک گھانا میں  2022 کے دوران، ایڈز کی وجہ سے، 9 ہزار 354 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گھانا ایڈز کمیشن کے ڈائریکٹر ‘کائیریمے آتوعا ہینے’ نے کہا ہے کہ "ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ سال 2022 کے دوران 9 ہزار 354 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں”۔

آتوعا ہینے نے کہا ہے کہ” 2022 میں 16 ہزار 574 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 927 تک پہنچ گئی ہے”۔

آتوعا ہینے نے شہریوں سے ایڈز ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی اور  کہا ہے کہ ہم ایڈز کے خلاف مہمیں جاری رکھیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے