ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان: فلسطینی مہاجر کیمپ میں جھڑپیں،ایک شخص ہلاک

لبنان میں  فلسطینیوں کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ عین الحلوہ میں جنگ بندی کے بعد گروپوں کے درمیان نئی جھڑپوں میں ایک شخص مزید ہلاک ہو گیا ہے۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی NNA  کے مطابق، کیمپ میں ہوئی جھڑپوں میں الفتح تحریک کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے کے روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک بارہ افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

 ملک کے جنوبی شہر سعیدہ میں ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل اس فلسطینی کیمپ میں ہوئی جھڑپوں میں بھاری اسلحے اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا ۔

لبنان کی مداخلت سے گزشتہ دنوں کیمپ میں موجود فلسطینی گروہوں کے درمیان جنگ بندی بحال کی گئی تھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں