ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رومانیہ: بندرگاہوں پر روسی حملے ایک جنگی جرم ہیں

رومانیہ کے صدر کلاوس ورنر یوہانیس نے کہا ہے کہ دریائے دینیوب کی بندرگاہوں پر روسی حملے ایک جنگی جرم ہیں۔

یوہانس نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں دینیوب کی بندرگاہوں پر روسی حملوں کی مذّمت کی اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں یوکرینی اناج کے ڈپووں پر کئے گئے ان حملوں نے اناج کی ترسیلی  صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر الیگزینڈر  کبراکوف نے روس کی طرف سے کل رات کے وقت دریائے دینیوب  سے منسلک بندرگاہوں پر حملوں کا اعلان کیا  تھا۔

کبراکوف نے جاری کردہ بیان کے ساتھ حملوں کا نشانہ بننے والی بندرگاہوں کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” کل رات روس نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کے ساتھ بندرگاہوں پر حملے کئے اور اناج کے ڈپووں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں میں افریقی ممالک، چین اور اسرائیل کے لئے روانگی کی منتظر تقریباً 40 ہزار ٹن پر مشتمل اناج کی کھیپ کو نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں