English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور کوریا کا میچ برابر

ط

چنئی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر ہو گیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو کہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے 18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ کوریا کی جانب سے 53 ویں منٹ میں جیون ینگ نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف، چوتھا میچ 7 اگست کو چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے