English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے  آج جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)  میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے نوجوان چیمپئن کو ملک کے لیے اعزاز لانے کے لیے شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسی صلاحیتیں ہم سب کے قابل فخر ہیں۔ آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تعلیم کے حصول اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت کے ساتھ ایسا کچھ نہیں جو پاکستان حاصل نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے