ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی پور میں ہجوم کا پولیس چوکیوں پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک

منی پور:بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں مشتعل ہجوم نے 2پولیس چوکیوں پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔اس حملے میں ایک پولیس اہل کار بھی ہلاک ہوگیا۔ 

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بشنوپور میں مشتعل ہجوم نے پولیس کی کیرنفبی چوکی اور تھنگلاوائی چوکی پر توڑپھوڑ کی اور اہل کاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ 

ہجوم نے ہینگانگ اورسنگجمی پولیس اسٹیشنوں پر حملے کرکے بھی اسلحہ اور گولہ بارود چھیننے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے حملے کو ناکام بنادیا۔ 

سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلح حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان سنجام چرانگ، ہراوتھل اور کوتروک کے علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوئے،منی پور کے اضلاع بشنوپور اور چوراچند پور کے درمیان سرحد پر واقع فوگاکچا اکھائی میں تقریبا 600افراد جمع ہوئے۔اس ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس کارروائی کے دوران 25افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں فائرنگ اور مختلف مقامات پر بے قابو ہجوم کے جمع ہونے کی وجہ سے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ 

واضح رہے منی پور کے مختلف اضلاع میں 129چوکیاں قائم کی گئی ہیں  جب کہ خلاف ورزیوں کے الزام میں تقریبا ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں