English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

expensive

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی بڑھنے کا رجحان بدستور جاری ہے۔ رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 1.30 فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.83 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 33فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں23اشیائے ضروریہ مہنگی  ہوئی ہیں اور 21کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دال ماش،دال مسور، آلو ،ٹماٹر، لہسن،انڈے، چینی ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،سرخ مرچ پاؤڈر اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی23 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ دال چنا،دال مونگ،چکن،آٹا،ویجی ٹیبل گھی اور سرسوں کے تیل سمیت 7 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے