ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیوٹ براڈ نے شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دیدیا

لندن :سابق انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دیدیا۔

حال ہی میں ایشز سیریز کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پسندیدہ بالرز میں سے ایک ہیں، انکی بالنگ کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوریز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اسوقت انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈرید میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 13.33 کی اوسط اور 8.00 کی اکانومی سے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ویلش فائر کی ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیل کر ایک فتح اور شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں