ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طورخم گزرگاہ پر ایف سی اہل کاروں اور افغان فورسز میں ہاتھاپائی

خیبر: پاک افغان سرحد طورخم پر افغان فورسز اور ایف سی اہل کاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہاتھا پائی میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی مزدوروں کی آمدورفت پر افغان فورسز اور ایف سی حکام کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ ایف سی حکام افغان مزدور بچوں کو سرحدی گزرگاہ پر روک رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں