English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی استحکام کیلیے آئینی مدت میں شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، سردارظفرحسین خاں

سیاسی استحکام کیلیے آئینی مدت میں شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، سردارظفرحسین خاں

فیصل آباد : جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرسردارظفرحسین خاں کہا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے آئینی مدت کے اندر شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

الیکشن شفاف اور مقررہ آئینی مدت پر نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابی التواءکیلئے مردم شماری کے نام پرحربے استعمال کیے گئے تو بڑا سیاسی بحران جنم لے گا۔

نگران حکومت کے لئے قانون سازی کر کے اسے غیر ملکی اداروں کے ساتھ معاہدے کا اختیار دینے کا فیصلہ کو نا قابل فہم ہے۔

نگران حکومت صرف یہ کام ہے کہ وہ بروقت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد اور اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری کو ادا کر کے نظام حکومت کو منتخب لوگوں کے سپرد کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آزمائی جاچکیں، انہیں مزید موقع ملا تو مزید تباہی آئے گی، ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ عدالتیں اور ادارے طاقتور کا احتساب نہیں کرسکے،اب عوام صرف ووٹ کی طاقت سے ہی ایسا ممکن بنا سکتے ہیں۔ آپشن صرف جماعت اسلامی ہے۔

انہوںنے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے بعد آئی ایم ایف کے حکم پر گیس کی قیمتوں میں بھی 40فیصد اضافہ کی تیاریاں ہورہی ہیں، عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں، حکمران غریبوں کو لوٹنے کی بجائے اپنی مراعات اور غیرترقیاتی اخراجات ختم کریں۔ملک میں وسائل کی کمی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومت جن وعدوں پر قائم ہوئی ایک بھی پورا نہیں کیا، مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالنے والوں نے اقتدار ملتے ہی چپ سادھ لی۔ چینی، آٹامافیا اربوں کما رہاہے، غریب کو دووقت کا کھانا دستیاب نہیں۔ بیڈگورننس، کرپشن اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے قومی وسائل کو لوٹا جارہا ہے، دو فیصد حکمران اشرافیہ وسائل پر قابض ہے، چند خاندان قوم کی تقدیر کا فیصلہ بند کمروں، واشنگٹن، دبئی اور لندن میں کرتے ہیں، قوم استحصالی نظام کے خلاف کھڑی ہو، اپنی تقدیر خود بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم پر خاموشی ظالم کاساتھ دینے کے مترادف ہے، پرامن جمہوری جدوجہد سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔پاکستان کو حقیقی معنوں میں کرپشن سے پاک اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے