مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکوواس کی جانب سے نائجر میں قابض فوجی جنتا کو دی گئی مہلت گزشتہ شب ختم ہو گئی ہے جس پر نائیجرمیں قابض فوج نے ممکنہ حملے کے پیش نظر فضائی حدود بند کر دیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نائجر فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا۔
بعد ازاں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی محافظوں کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی المعروف جنرل عمر چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔
قوم سے خطاب میں جنرل عبد الرحمان کا کہنا تھاکہ ملکی سلامتی کی بگڑتی صورتحال اور بد انتظامی کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کچھ روز قبل نائجر کے معزول صدر محمد بازوم نے ملک میں فوجی بغاوت کی کامیابی کی صورت میں دنیا کو بڑی تباہی سے خبردار کردیا تھا۔
نائجر کے معزول صدر محمد بازوم نے عالمی برادری سے ان کی حکومت واپس دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھاکہ ملک میں فوجی بغاوت کی کامیابی کی صورت میں دنیا کے لیے خطرناک نتائج ہوں گے۔
محمد بازوم نےیہ بھی کہا تھا کہ امریکہ سمیت دیگر عالمی برادری ان کے ملک میں آئین کی بحالی کے لیے ضرور مدد کریں۔
تام اب نائجر فوج نے فضائی حدود بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیش نظر بند کی ہیں۔
۔
