ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل

transferred

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کی دستاویزات بھی موصول ہوگئی ہیں۔

کیس کی منتقلی کے بعد اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجے کے لئے ملک سے باہر جانا ہے نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر نامزد ہیں جن پر چار ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔کیس نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں