English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش میں بس حادثہ ، 24افراد ہلاک

بلوچستان میں تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ،6 افراد جاں بحق

رباط:مراکش میں موڑ مڑتے ہوئے بس الٹنے سے 24افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے،حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے