English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو زیر کریں گے، وزیر خارجہ فیدان

القمر

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے پس پردہ قوتوں کو ترکیہ اور خطے میں نہیں رہنے دیں گے۔

صدارتی کمپلیکس میں حاقان فیدان نے "14ویں سفیروں کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم  امن و سلامتی کے قیام کے لیے تدابیر  اور اقدامات میں تیزی لائیں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دہشت گرد تنظیمیں سلامتی، امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، فیدان نے کہا، "چاہے یہ PKK ہو یا فیتو، ہم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے پیچھے کارفرما قوتوں کو آنکھیں نہیں کھولنے دیں گے اور نہ ہی سکھ کا سانس لینے دیں  گے۔”

فیدان نے نیٹو کے بعض ممالک  کے شام اور عراق میں  پی کے کے سے تعاون کا خاتمہ کرنے کی اپیل کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے بتایا  کہ ہم روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، "بحیرہ اسود میں امن کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ واحد ملک جو ایسا کر سکتا ہے وہ ترکیہ ہی ہے۔”

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی بحیرہ ایجین  اور مشرقی بحیرہ روم میں حساسیت کے ساتھ اپنے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا، حاقان فیدان نے کہا، "ہم یونان کے ساتھ مثبت ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم  ایجین کے علاقے میں یونان سے بھی ہماری طرح کے خلوص کی توقع رکھتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا قومی دعوے قبرص کے معاملے میں ہمارا مؤقف عیاں ہے۔” ،”فلسطین میں  بھی حل قطعی طور پر دو ریاستی بنیادوں پر ہونا چاہیے،  اس نقطہ نظر کو زد پہنچانے والی ہر طرح کی کاروائی کے سامنے ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔”

حاقان فیدان نے ترکیہ کے سلسلہ  رکنیت یورپی یونین کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ”اس سلسلے میں جمود سٹریٹیجک اندھا پن  ہے۔ نئے دور میں ترکیہ۔ یورپی یونین تعلقات  کو دور اندیشی کے نقطہ نظر پر  آگے بڑھانا اور  اس سلسلے کو مستقل رکنیت کے پیش نظر  کے ذریعے جانبر کرنا اہمیت کا  حامل ہے۔”

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ بلا ترکیہ ،یورپی یونین ایک عالمی اداکار  کی حیثیت حاصل نہیں کر سکتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے